گوجرانوالہ: روٹھی بیوی منانے میں ناکامی پر خاوند نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) رو ٹھی بیوی کو منا نے میں نا کا می پر دلبرداشتہ محنت کش نے خو د پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی،تشو یشناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نوشہرہ روڈ کے ظہیر کی شادی چند سال قبل اعوان چوک کی صباء سے ہو ئی تھی۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر صباء شوہر سے رو ٹھ کر میکے چلی گئی تھی، ظہیر بیوی کو منانے سسرال گیا جہاں صبا نے آنے سے انکار کر دیا جس پر دلبر داشتہ ہو کر ظہیر نے مبینہ خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے وہ بری طر ح جھلس گیا۔ ریسکیو اہلکا روں نے متاثرہ شخص کو طبی امداد کیلئے ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔