اسلام آباد، سوات، شانگلہ اور دیگر علاقوں 4.7 شدت کا زلزلہ
اسلام آ با د (آن لائن) اسلام آباد، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ اور بشام میں 4.7 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز بشام سے 26 کلو میٹرمشرق میں تھا، شدید سردی کے باوجود خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسلام آباد، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ اور بشام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد گھروں میں سوئے لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق منگل کی صبح پانچ بج کر سات منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے تین منٹ نو سیکنڈ تک محسوس کئے گئے جس کے بعد شدید سردی کے باوجود لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔