• news

ہائیکورٹ نے پیڈا کے برطرف 160 کنٹریکٹ ملازمین کو بحال کردیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے پیڈا کے 160 کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں پر بحال کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔ جسٹس فیصل زمان خان نے پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے 160 برطرف ملازمین کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواستیں 2012ء سے ہائیکورٹ میں زیر التواء ہیں جس میں عدالت نے تین حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی اور پنجاب حکومت کو ملازمین کو برطرف کرنے سے روک رکھا تھا مگر اب سیکرٹری آبپاشی سیف انجم نے ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے انہیں برطرف کر دیا جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن