• news

فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر بیوی کو زبردستی تیزاب پلا کر مار ڈالا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سمن آباد کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی اہلیہ کو زبردستی زہریلا تیزاب پلا کر مار ڈالا۔ دو بچے ماں کی ممتا سے محروم ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شیخاں والا کے رہائشی ملزم عابد علی نے دو روز قبل گھر میں ہونے والے جھگڑے سے مشتعل ہو کر اپنی 42سالہ اہلیہ کو زبردستی تیزاب پلا دیا تھا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ خاتون کے جاں بحق ہونے پر اس کے لواحقین اشتعال میں آ گئے اور الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر نے زبردستی تیزاب پلا کر مار ڈالا ہے جس پر پولیس نے ملزم عابد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب ملزم عابد کے اہلخانہ کا کہا ہے کہ مرنے والی خاتون اکثر جھگڑا کرتی تھی اور پہلے بھی اس نے اقدام خودکشی کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن