• news

آصف زرداری بیک وقت2 سیاسی جماعتوں کے رکن نہیں بن سکتے: کنور دلشاد

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے آرٹیکل 5 کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کے ممبر نہیں بن سکتے۔ایک انٹرویو میں کنور محمد دلشاد نے کہا کہ آصف زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے اس کے بعد انہیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑیگا۔ اگر انہوں نے پارٹیوں کے دو عہدے پاس رکھے تو پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن