• news

پی اے سی جائزہ کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس، وزارت دفاع کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی عملدرآمد اور جائزہ کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں وزارت دفاع کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ کنوینئر کمیٹی رانا افضال حسین نے کہا کہ 20 سال پرانے آڈٹ اعتراضات کو لیکر بیٹھے ہیں، جلد فیصلے پر عمل کی ضرورت ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وزارت ہائوسنگ وتعمیرات کی جانب سے ٹھیکیدار کو اضافی ادا کی گئی، کمیٹی نے 1988ء میں ہونے والی بے قاعدگی کا آڈٹ اعتراض 1996ء میں تیار ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ 2001ء میں پی اے سی نے ہدایت کی تھی کہ اس پر عمل کیوں نہیں ہوا۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سے اسکی ریکوری کی جائے ۔ کمیٹی نے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سٹیٹ آفس نے کرائے کی مد میں مالکان کو لاکھوں روپے کا زائد کرایہ ادا کیا میاں عبدالمنان نے کہاکہ سابق سیکرٹری ہائوسنگ کو کمیٹی میں بلایا جائے۔ 2001ء میں کمیٹی کی ہدایت پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔ پبلک اکائونٹس کی عملدرآمد وجائزہ کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی رانا افضال حسین کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت ہائوسنگ و تعمیرات، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور وزارت دفاع کے مالی سال 1996-97ء کے آڈٹ اعتراضات پیش کئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن