بھوٹان میں تعینات گوتم بمباوالے پاکستان میں نئے بھارتی ہائی کمشنر نامزد
نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت نے بھوٹان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو پاکستان میں نئے ہائی کمشنر کی حیثیت سے نامزد کر دیا ہے۔ موجودہ ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان رواں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہورہے ہیں اور ان کی جگہ بھوٹان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو پاکستان میں نئے ہائی کمشنر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹری اگلے ماہ کے وسط میں اسلام آباد میں ملاقات کرکے مذاکرات کا طریقہ کار اور شیڈول مرتب کریں گے۔