ڈربن ٹیسٹ: انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 241 رنز سے شکست دے دی
ڈربن(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ مچ میں معین علی اورسٹیون فن کی بہترین باؤلنگ کی بدولت 241 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 416 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے آخری روز 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پانچویں دن کے کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ کا سکور 4 وکٹوں پر 136 رنزتھا، اے بی ڈی ولیئرز 37 اور ڈیل سٹین صفر پر کھیل رہے تھے تاہم ڈی ولیئرز سکور میں بغیر کسی اضافے کے پویلین لوٹ گئے۔. بووما کھاتے کھولے بغیر 137 پر ہی آؤٹ ہوگئے جبکہ سٹین 2 رنز کا اضافہ کرسکے۔مورکل8، کائل ایبٹ 2 اور ڈین پیڈٹ صفر پر آؤٹ ہوئے۔جے پی ڈومینی 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فن نے 4 اور معین علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 326 رنز بنائے تھے جبکہ پہلی اننگز میں 303 رنز کا مجوعہ ترتیب دیا تھا۔جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 214 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ معین علی نے میچ میں مجموعی طورپر 7 وکٹیں حاصل کیں جس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔