شاہد آفریدی نے محمد عامر کی حمایت کر دی
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ لیفٹ آرم بائولر محمد عامر کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامراپنے کیے کی سزا بھگت چکا، سب سے معافی بھی مانگ چکا ،اب اسے سپورٹ کیا جائے، جو کھلاڑی ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرنے گا اس کی قومی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ۔