فاٹا میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد
لندن (بی بی سی) قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی اور نوجوانوں میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پہلے سات روزہ گورنر یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ میلے میں تمام قبائلی علاقوں اور ایف آر رینجرز سے تقریباً 1785 کھلاڑی 30 مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے۔ گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ فیسٹیول کا انعقاد امن ایجنڈے کا حصہ ہے۔