• news

اربوں روپے مضاربہ سکینڈل میں ملوث مفرور ملزم غلام ایوبی گرفتار، پشاور میں سابق ایم این اے کا بیٹا پکڑا گیا

اسلام آباد/ پشاور (آئی این پی) نیب نے اربوں روپے کے مضاربہ سیکنڈل کے مفرور ملزم غلام رسول ایوبی کو گرفتار کرلیا۔ نیب نے مضاربہ کے نام پر لوگوں سے3 ارب 26 کروڑ روپے اکٹھے کرنے والے ملزم غلام رسول ایوبی کو گرفتار کیا تھا اور اس عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی جس کے بعد ملزم روپوش ہوگیا اور اس کے اہل خانہ نے موقف اختیار کیا کہ غلام رسول ایوبی کو طالبان نے اغوا کرلیا ہے۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کارروائی کرکے سابق ایم این اے کے بیٹے سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے کے بیٹے کنٹریکٹر محمد ایمل خان اور سب انجینئر نثارعزیز کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزموں پربٹ خیلہ میں جعلی ترقیاتی سکیموں کے ذریعے خزانے کونقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن