تربت: ایک شخص کی نعش برآمد، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، پشاور میں سرچ آپریشن، 42 مشتبہ افراد گرفتار
کوئٹہ+ پشاور (نوائے وقت پورٹ+ ایجنسیاں) ضلع تربت کے علاقے آب سار سے لیویز کو ایک شخص کی نعش ملی ہے جسے قبضہ لے لیکر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ لیویز کو دوران گشت ابصار کے علاقے سے یہ نعش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا علاوہ ازیں ضلع تربت کے علاقے میںنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان جمشید کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ ادھر پشاورکے علاقہ شاہ قبول میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 42مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق پشاورکے علاقہ شاہ قبول میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اس دوران لیڈیز پولیس اور کھوجی کتوں کی مدد سے 50 کے قریب گھروں اور ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔ علاوہ ازیں سرچ آپریشن کے دوران 3اشتہاری ملزم اور 13افغان باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔