بھارت میں غربت کی انتہا، بھیک مانگنے والوں میں21 فیصد تعلیم یافتہ افراد شامل
ممبئی (آئی این پی) بھارت میں غربت اور مہنگائی اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے،ملک بھر میں 3 لاکھ72 ہزار افراد بھیک مانگتے ہیں ،75ہزار افراد پڑھے لکھے ہیں ، 3 ہزار سے زائد پوسٹ گریجوایٹ اور ڈپلومہ ہولڈرز ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میںبتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بھیک مانگنے والوں میں21 فیصد بھکاری پڑھے لکھے ہیں۔ ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش پیش رہنے والے بھارت میں غربت و افلاس عروج پر ہے۔روزگار نہ ملنے کے باعث لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ بھارت کے سرکاری اداروں کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ بہتر ہزار افراد بھیک مانگتے ہیں جن میں75 ہزار افراد پڑھے لکھے ہیں جو بھکاریوں کا 21 فیصد بنتے ہیں۔ان پڑھے لکھے بھکاریوں نے بارہویں کا امتحان پاس کیا ہوا ہے اور تین ہزار سے زائد ایسے بھکاری ہیں جنہوں نے پروفیشنل ڈپلومہ ، گریجوایٹ یا پوسٹ گریجوایٹ کی ڈگری لی ہوئی ہے۔یہ صورتحال بھارتی حکومت کی جانب سے ترقی کے دعووں کا پول کھولنے کے لیے کافی ہے۔