• news

2015: خیبر پی کے، فاٹا میں پولیو کے 32 کیسز سامنے آئے

پشاور (صباح نیوز) خیبر پی کے میں 2015ء بہت سے حوالوں سے مثبت رہا، رواں برس کے دوران دہشت گردی کم رہی جبکہ دنیا میں تشویش کا باعث سمجھے جانیوالا پولیو بھی اسی دوران بہت حد تک قابو میں رہا۔ 2014ء کے مقابلے میں رواں برس صوبے میں پولیو کے کیسز کم رپورٹ ہوئے جو گزشتہ برس فاٹا و دیگر علاقوں میں بہت زیادہ سامنے آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فاٹا میں 179 جبکہ خیبر پی کے میں 68 بچے موذی مرض کا شکار ہوئے۔ اسکے مقابلے میں 2015ء بہت حد تک بہتر ثابت ہوا جبکہ پورے سال میں فاٹا اور خیبر پی کے میں 16، 16 بچے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن