کراچی کے پر تشدد واقعات میں 2 افراد ہلاک‘ خاتون زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں دو افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطاقب اورنگی ٹائون کے سیکٹر 13 میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان 25 سالہ مٹھو ولد میرو کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا جبکہ سہراب گوٹھ میں عوامی مسافر خانے سے ایک 40 سالہ شخص کی لاش ملی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات اور اسے سر پر اینٹ مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی فوری طور پر شناختی نہیں ہو سکی اس کے علاوہ اورنگی ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون 35 سالہ زرینہ زخمی ہوگئی۔