• news

مختلف شہروں میں تین شادی شدہ خواتین اور ایک بچے سے زیادتی

وہاڑی، خانقاہ ڈوگراں، ننکانہ، شیخوپورہ (نامہ نگاران+ آن لائن) مختلف واقعات میں تین شادی خواتین اور دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق وہاڑی میں شراب کے نشے میں دھت تھانیدار ناراض والدین سے صلح کے بہا نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے تین ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔خاتون کا وزیر اعظم اور وزیر اعلی سمیت اعلی حکام سے داد رسی کا مطالبہ۔گلشن ٹائون کی رہائشی رشیداں بی بی نے بچوں کے ہمراہ پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ 15 سال قبل اسکی شادی محنت کش انور سے ہوئی تھی۔ سب انسپکٹرمحمد اصغر نے اسکے شوہر پر دبائو ڈالکر اس کوا طلاق کر وا دی۔ طلاق کے بعد اس نے اپنے والدین کی مر ضی کے خلاف اپنے شوہر کے خلاف نان ونقہ کا دعویٰ کر دیا اور ڈگری جاری کروالی جبکہ اسکے ناراض والدین نے اس سے قطع تعلقی کرلی۔ اس دوران سب انسپکٹر اصغر والدین سے صلح کرانے کے بہانے اسے نامعلوم مقام پر لیجا کر شراب پلا کر زیادتی کرتا رہا اور زبر دستی جعلی نکا ح نامہ پر انگوٹھا لگوا لیا۔ایک ماہ قبل وہ موقع پا کر اسکے چنگل سے بھا گ نکلی اور کو مقدمہ کی درخواست دی تاہم پولیس پیٹی بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر نے سے انکاری ہے رشیداں بی بی نے کہا کہ اگر اسکو انصاف نہ ملا وہ اپنے بچوں کے ہمراہ خود سوزی کر لے گی۔ اس نے وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گائوں بوریانوالہ میں ملزم جاوید نے رفیق کی اہلیہ مسماۃ (ش) سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی جبکہ اسکے پہرہ دیتے رہے۔ شور پر ملزمان دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے۔ ننکانہ میں اوباش نے اسلحہ کی نوک پر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تین بچوں کی ماں افشاں بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ محلے کا رہائشی ملزم اشفاق رحمانی اسکے گھر میں زبردستی داخل ہوگی ااور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شیخوپورہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رائو پارک میں زیادتی گورنمنٹ سکول کے قریب سرکاری ٹیوب ویل آپریٹر نے ساتھیوں کی مدد سے سکول کے آٹھویں جماعت کے بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کیخلاف علاقہ کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے تاحال ملزموں کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔ ٹیوب آپریٹر طیب گادھی نے ساتھیوں ملزموں یعقوب، مدثر وغیرہ کے ساتھ ملکر محنت کش شوکت کے بیٹے آفاق کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن