• news

کراچی: بابا لاڈلا گروپ کے چار کارندوں سمیت 9 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

کراچی (آئی این پی+ صباح نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے 4 کارندوں کو گرفتارکرلیا جبکہ گلبہار کالونی سے 5مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کرکے 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے تھا۔ گلبہار کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا، اس دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ای پیپر-دی نیشن