کھیلوں سے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایاجاسکتاہے:عامرخان
برمنگھم(این این آئی)برٹش پاکستانی باکسر عامرخان نے کہا ہے کہ کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو انتہاپسندی سے بچایا جاسکتا ہے۔برمنگھم میں ایک انٹرویو میں عامرخان نے والدین پر زوردیا کہ وہ اپنے بچوں کو غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کریں ۔عامرخان نے کہاکہ پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کوفروغ اور ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے۔