• news

نعمان مجید کا پہلا ویڈیو سانگ ’’آ جاوے‘‘ ریلیز

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار نعمان مجید نے اپنا پہلا ویڈیو سانگ ’’آ جا وے‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویڈیو سانگ کو ایک بھارتی کمپنی منان انٹرٹینمنٹ نے ریلیز کیا ہے۔ سجیل خان نے اس ویڈیو کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ میوزک برطانیہ میں تیار ہوا ہے۔ آکاش سیم اس کے میوزک ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کا اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ چند دن کے بعد پاکستان میں بھی ویڈیو ریلیز کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن