محمد عامر کو ویزا جاری‘میڈیا‘ابھی درخواست ہی نہیں دی:پی سی بی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس+نیوز ایجنسیاں)میڈیا کے مطابق فاسٹ بائولر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ویزا جاری ہوگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسی تمام باتوں کی نفی کی ہے کہ محمدمر کو نیوزی لینڈ کا ویزا مل گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی ویزا کے حصول کے لیے درخواست ہی نہیں دی ہے تو ویزا کہاں سے مل جائے گا۔ ویزا کے حصول کیلئے دستاویزات مکمل کی جا رہی ہیں۔ ٹیم کے اعلان میں تاخیر کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے تاہم اس بارے میں چیئرمین پی سی بی بہتر بتا سکتے ہیں۔ ایسی باتوں میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے کی اجازت دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔