• news

پاکستانی سٹار علیم ڈارکل 100ویں ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کرینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ایلیٹ پینل کے پاکستانی امپائر علیم ڈار کل کیرئر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں کل امپائرنگ کے فرائض انجام دینگے۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے جبکہ پاکستان کے پہلے امپائر ہونگے ان سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر اور جنوبی افریقہ کے روڈی کورٹزن کو حاصل ہے۔ سٹیو بکنر نے 128 جبکہ روڈی کورٹزن نے 108 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا۔ 47 سالہ علیم ڈار نے 2000ء میں ایک روزہ کرکٹ میں امپائرنگ کا آغاز کیا ‘ 178 ون ڈے سپروائز کر چکے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں علیم ڈار نے کیریئر کا آغاز 2003ء میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سے کیا جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنشنل میچز میں امپائرنگ 2009ء میں شروع کی تھی اب تک 35 میچز کو سپر وائز کر چکے ہیں۔ علیم ڈار تین سال 2009ء سے 2011ء تک آئی سی سی امپائر آف دی ائر کا بھی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ 2011ء میں علیم ڈار کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ 2013ء میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن