• news

سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کا 112واں یوم پیدائش آ ج منا یا جا ئے گا

اسلا م آباد (آن لائن) پاکستان کے سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کا 112واں یوم پیدائش یکم جنوری 2016ء بروز جمعہ ہوگا وہ14اگست 1973ء سے16ستمبر1978ء تک پاکستان کے صدر رہے۔سابق صدر پاکستان فضل الٰہی چوہدری یکم جنوری 1904ء کو پنجاب کے شہر کھاریاں میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر بھی رہ چکے تھے۔ فضل الٰہی چوہدری 2جون 1982ء کو انتقال کر گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن