• news

حکومت کی ٹانگیں کھینچنے والے ایکسپوز ہو چکے، اب ہمیں کام کرنے دیں: ایاز صادق

لاہور (خصوصی رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹانگیں کھینچنے والے ایکسپوز ہو چکے ہیں۔ اب وہ ہمیں کام کرنے دیں۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان کوئی سازشی عنصر نہیں ہے۔ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ جب مل بیٹھیں گے تو تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے۔ پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ وزارت داخلہ پاکستان اور وزیراعلیٰ شہباز شریف ملکر کر سکیں گے۔ وہ گڑھی شاہو میں مسلم لیگی رہنما حافظ محمد ایوب کے والد اور چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے انہیں نئے سال کی مبارکباد نہیں دی لیکن وہ میڈیا کے ذریعے عمران خان اور پورے ملک کو نیا سال مبارک کہتا ہوں۔ نئے سال کے اہداف پورے کرنے کے لیے ہم سب کو اختلافات بھلا کر اور مل جل کر چلنا چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اردو میں تمام کارروائی کے لیے کام ہو رہا ہے جنہوں نے اردو کے نفاذ کا بل ایوان میں پیش کیا ہے اب ان کا کام ہے اس لے کر آگے چلیں اور تمام متعلقہ فورم پر آواز اٹھائیں میں ان کے ساتھ ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن