خدمت کارڈ کا اجراء لائق تحسین اقدام ہے: ملک محمود الحسن
لاہور(خصوصی رپورٹر) ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی ملک محمود الحسن نے کہا کہ خدمت کارڈ کا اجراء خادم پنجاب میاں شہباز شریف کا لائق تحسین تاریخی کارنامہ ہے۔ عوام سے عوامی فلاحی منصوبوں میں صارف عدالت کا قیام قابل فخر اقدام ہے۔ خدمت کارڈ کے اجراء سے مفلسوں ،معذوروں کی عزت نفس بحال ہو گی کیونکہ وہ دردر کی ٹھوکروں سے محفوظ رہیں گے۔