مغربی روٹ کا افتتاح ترقی کی طرف تاریخی قدم ہے: مولانا محب النبی
لاہور(سپیشل رپورٹر) اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا افتتاح ترقی کی طرف ایک تاریخی قدم ہے ، قومی قیادت نے اتفاق رائے سے اس منصوبے کا افتتاح کر کے دشمن کے عزائم کے مقابلہ میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا جو کہ خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے امیر مولانا محب النبی، حافظ اشرف گجر، قاری نذیر احمد، حافظ غضنفر عزیز، طارق شاہ اور حافظ عبدالشکور یوسف کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستانی قوم کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔