• news

الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال خدمت کا مشن جاری رکھے گا: ثناء اللہ خان کاکڑ‘ اکرام اللہ کاکڑ

لاہور (خصوصی رپورٹر) الاحسان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ لاہور ڈویژن شالیمار لنک روڈ مغلپورہ کے صدر الحاج ثناء اللہ کاکڑا نے ایگزیٹو باڈی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال مستحقین زکوٰۃ کے سفید موتیا کے آپریشن کے ساتھ فری کرتا رہے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان بھر میں 264 شاندار فری آئی کیمپ لگا چکی ہے۔ اس موقع پر عبدالشفاق میاں، محمد سعید مغل، شیخ آصف رفیق اور سیکرٹری اطلاعات و نشرو اشاعت اکرام اللہ کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن