ایک سال کے دوران پنجاب میں 86 فیصد جرائم بڑھے: محمود الرشید
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے 2015ء ختم ہونے پر حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی۔ پنجاب اسمبلی کے کمیٹی ہال میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں86فیصد اضافہ ہو گیا۔ تھانہ کلچر تبدیل ہوا نہ عوام کو انصاف اور تحفظ ملا۔ پنجاب میں ایک کروڑ20لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے پنجاب کے نا اہل حکمرانوں پر جنہوں نے عوام کو صاف پانی دیا، معیاری تعلیم دی اور نہ ہی صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں لیکن 165 بلین سے میٹرو ٹرین بنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ 2015-16میں امن وامان کی بحالی کیلئے ایک سو نو ارب25کروڑ روپے مختص کئے گئے۔