• news

قیام امن کیلئے علماء کردار ادا کریں: علامہ ریاض شاہ

لاہور ( سپیشل رپورٹر)جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام کی تعلیمات امن کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔علماء قوم میں امن پسندی پید ا کرنے کیلئے اپناکردار ادا کریں۔ سیاسی و مذہبی فرقہ پرستی ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پید ا کیا جائے۔واردات سے پہلے دہشتگردوں کو دبوچنے کی حکمت عملی بنائی جائے۔دہشتگرد پیدا کرنے والی سوچ ختم کئے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔ سیاسی نظام م کی تطہیر اور انتخابی اصطلاحات کی ضرورت ہے۔دہشتگردی میں اندرونی و بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

ای پیپر-دی نیشن