خدمت کار ڈ کا اجراء مستحسن اقدام ہے: مہر شبیر خواجہ سعید
لاہور (خصوصی رپورٹر) خدمت کارڈ کا اجراء مستحسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل اقبال ٹائون مہر شبیر ہیرو اور وائس چیئرمین خواجہ سعید فرخ نے وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف، میاں حمزہ شہباز اور خواجہ احمد حسان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 ارب کی خطیر رقم سے پنجاب میں 2 لاکھ سے زائد مستحق افراد مستفید ہونگے خواجہ سعید فرخ نے کہا کہ غربت اور بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی اور اور معذور افراد معاشرے پر بوجھ نہیں ہونگے۔