بجلی بحران حل نہ ہونے پر گھانا کے وزیر توانائی کا مستعفی ہونے کا اعلان
اکرا (رائٹرز) افریقی ملک گھانا کے وزیر توانائی کوابینا ڈونکور نے بجلی کا بحران حل نہ ہونے اور مناسب اقدامات کرنے میں ناکامی پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ اس ملک میں بجلی کی کمی کی وجہ سے سے لوگوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہتا ہے اور اس لوڈ شیڈنگ کے ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ وزیر توانائی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتا ہوں۔