• news

پرویز اشرف دور میں ترقیاتی فنڈز کا استعمال از خود نوٹس کیخلاف نظرثانی اپیل پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دور حکومت میں ترقیاتی فنڈز کے غیر قانونی استعمال سے متعلق عدالت عظمیٰ کے سوموٹو کیس کے فیصلے کے خلاف حکومتی نظر ثانی اپیل کی سماعت میں حکومتی وکیل کی التواء کی درخواست کے باعث سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی گئی۔ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے عدالت کو بتایاکہ ایڈووکیٹ بلال علی کی جانب سے التواء کی درخواست آئی ہے جبکہ اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دور حکومت میں انہوں نے ترقیاتی فنڈز کی رقم زیادہ تر اپنے حلقہ میں استعمال کی جبکہ کچھ ایسے فنڈز بھی استعمال کئے جن پر نہ ان کا استحقاق تھا نہ ان کی باقاعدہ پارلیمنٹ اور کابینہ سے منظوری لی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن