فرانس :مسجد کی حفاظت پر مامورفوجی کی فائرنگ، کار ٹکرانے والا ڈرائیور زخمی
لیون(اے ایف پی)فرانس میں ایک مسجد کی حفاظت پر مامور فوجی نے فائرنگ کر کے کار کے ایک ڈرائیور کو زخمی کر دیا ہے۔ ڈرائیور نے کار آکر اس کو ٹکرمار ی تھی۔پولیس کے مطابق وینس شہر میں ڈرائیور نے جان بوجھ کر اپنی کار گارڈ کو ماری تھی جس سے اسکی پنڈلی اور ٹخنے پر زخم آئے ہیں۔ ڈرائیور کو ہاتھ اور پائوں پر گولیاں لگی ہیں اور اسکی حالت خطرے میں ہے۔ پولیس کے مطابق کار ٹکرانے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوا۔ واضح رہے فرانس میں 23نومبر کو پیرس حملہ کے بعد ہزاروں حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 29 سالہ ڈرائیور لیون کے مضافات کا ہے اور اسے ہسپتال داخل کرنے کے ایک گھنٹہ بعد اسکی بیوی اسے دیکھنے پہنچ گئی۔ فائرنگ میں ایک راہگیر 72 سالہ راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔ کار ٹکرانے کے وقت مسجد میں بہت سے نمازی اور مسجد کے باہر 4 فوجی موجود تھے۔