ایشیائی بنک کا سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار پر عدم اعتماد کا اظہار
کراچی (این این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ کے اندر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ کو مشورہ دیا ہے اگر ترقیا تی کام اسی طرح کرائے گئے تو پھر سندھ کیلئے آئندہ مالی امداد اور قرضوں کا اجراءمشکل بن جائےگا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے80 صفحات پر مشتمل ر پو رٹ حکومت سندھ کو ارسال کردی ہے جس میں کہا گیا ہے حکومت سندھ نے جو تر قیاتی کام کرائے ہیں ان کی رفتار بھی درست نہیں ہے اور جو کام کیا جا رہا ہے اس کا معیار انتہائی خراب ہے اس لئے ان منصوبوں کی عمر کم ہو جائےگی بارشوں، سیلاب یا آفتوں میں سندھ کے اندر بہت بڑا نقصان ہو گا اور صوبہ میں خوفناک صورتحال پیدا ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ کے اندر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے ادارے بھی نہیں ہیں جس کے باعث فیلڈ کے افسران اپنی پسند کے منصوبے تیار کر رہے ہیں اس رپورٹ پر چیف سیکرٹری نے سیکرٹریز کا اجلاس بلا لیا ہے۔
عدم اعتماد