• news

نشتر ہسپتال ملتان، 28 سالہ خاتون میں سوائن فلو کی تصدیق، ہنگامی حالت نافذ

ملتان (نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال میں زیر علاج 28 سالہ مریضہ میں سیزنل انفلونزا (ایم ون‘ این ون) کی تصدیق ہوئی ہے مریضہ کے خون کے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھجوائے گئے تھے جہاں سے تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے ہنگامی حالت نافذ کردی۔ ذرائع کے مطابق سیزنل انفلونزا کو عمومی طور پر سوائن فلو بھی کہا جاتا ہے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈویژن ڈاکٹر فہیم جاوید ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی ضلعی انچارج ڈاکٹر عطاءالرحمن و دیگر نے ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین کے ہمراہ مریضہ سعدیہ فرحان کے رہائشی علاقہ جلیل آباد ملتان کا دورہ کیا اور نزدیکی پولٹری شاپس سے 2 سو کے قریب مرغیوں کے نمونے بھی حاصل کئے علاوہ ازیں مریضہ کے رشتہ داروں کا طبی معائنہ بھی کیا محکمہ صحت حکام کے مطابق سعدیہ فرحان کے علاوہ کسی رشتہ دار میں سیزنل انفلونزا کی علامات نہیں ملی۔
وائرس تصدیق

بادامی باغ سے نائیجریا کا
باشندہ مبینہ طور پر اغوا
لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے علاقے بادامی باغ سے نائیجیرین باشندہ مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نائیجیرین باشندہ امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرتا ہے۔ مبینہ مغوی کے ساتھی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
نائیجریا باشندہ/ اغوا

ای پیپر-دی نیشن