• news

زیادتی کے ملزموں کو کل کینٹ کچہری مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا، طالبہ کا بیان بھی ریکارڈ ہو گا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) آٹھویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزموں کو کل مقامی کینٹ کچہری کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ زیادتی کا شکار طالبہ (ب) کا بیان بھی فاضل عدالت میں کل ریکارڈ کیا جائیگا۔ گذشتہ سماعت پر طالبہ کے وکیل نے کہا طالبہ کی حالت ابھی ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا بیان قلمبند کرانے کیلئے عدالت حاضر نہیں ہو سکتی۔ مرکزی ملزم عدنا ن ثناءاللہ سمیت 8ملزموں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ فاضل عدالت نے ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
طالبہ/ عدالت پیش

ای پیپر-دی نیشن