معاشرے کے خلاف جرم میں صلح ضمانت کیلئے کافی نہیں: لاہور ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے معاشرے میں غیرت کے نام پر قتل افسوسناک ہے، ریاست اور معاشرے کے خلاف جرم میں صرف صلح ہی ضمانت کے لئے کافی نہیں۔ فیصل آباد کے رہائشی غلام یاسین نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی شاہدہ کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا غیرت کے نام پر بڑھتی ہوئی قتل و غارت افسوسناک ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے 2004ءمیں قوانین میں ترمیم ہو چکی ہے۔ ترمیم کے بعد اس جرم میں صلح مخصوص شرائط اور ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔
درخواست ضمانت خارج