• news

بھارتی شہری بننے پر گلوکار عدنان سمیع کی پاکستانی شہریت منسوخ

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)گلوکارعدنان سمیع کی پاکستانی شہریت منسوخ ہو گئی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بھارتی شہری بننے کے بعد عدنان سمیع سٹیزن شپ ایکٹ 1951ءکے تحت اب پاکستانی بھی نہیں رہے۔ پاکستانی شہریت چھوڑنے کیلئے عدنان سمیع نے سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان دہری شہریت کا کوئی معاہدہ موجود نہیں۔
عدنان سمیع/شہریت منسوخ

ای پیپر-دی نیشن