ایمنسٹی سکیم سینٹ میں مسترد ہونے کا امکان اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) حکومت کے اعلا ن کردہ کالے دھن کو سفید کرنے کی ایمنسٹی سکیم بل سینٹ میں مسترد ہونے کا امکان ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پی آئی اے نجکاری معاملے کے بعد حکومت کو ایمنسٹی اسکیم کے معاملہ پر بھی سینٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اہم سینیٹرز نے گزشتہ روز کالے دھن کو سفید کرنے کا ایمنسٹی اسکیم کو سینٹ سے منظوری نہ دینے کا اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کو صدارتی آرڈیننس کی بجائے سینٹ و قومی اسمبلی سے پاس کرایا جائے جس پر گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کالے دھن کو سفید کرنے کی پیشکش (ایمنسٹی اسکیم) کو قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
ایمنسٹی سکیم/ سینٹ