ٹیکساس: لوگ کھلے عام اسلحہ لیکر چل سکیں گے، قانون منظور
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) ری پبلکن کے اکثریتی علاقے ٹیکساس میں قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت لوگ 1871ءکے بعد پہلی بار کھلے عام اسلحہ لیکر چل سکیں گے۔ ”اوپن کیری“ لا کے تحت لوگ ہینڈ گنز لیکر چل سکیں گے تاہم سکولوں، سپورٹس کے مقامات، بارز اور ائرپورٹ ایریاز میں اسلحہ کھلے عام یا چھپا کر چلنے پر پابندی ہوگی۔
ٹیکساس/ اسلحہ