سفاری زو کے جانوروں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن، نیب کی تحقیقات شروع
لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیب پنجاب نے لاہور سفاری زو کے جانوروں کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے پانچ افسروں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہے۔ نیب کی طرف سے ڈی جی وائلڈ لائف اور سیکرٹری وائلڈ لائف کو ان افسروں سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔ لاہور سفاری زو کے لئے پانچ کروڑ روپے مالیت جانور خریدے گئے تھے جن کے بارے میں نیب میں شکایت کی گئی تھی کہ یہ مارکیٹ پرائس سے بھاری مالیت سے خریدے گئے ہیں دوسری جانب محکمہ جنگلی حیات پنجا ب کے ترجمان نے کہا ہے سفاری پارک کے لئے جانوروں کی خریداری تمام قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف طریقے سے کی گئی تھی۔ جانوروں کی خریداری مقرر کردہ اعلی سطح کی سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پر کی گئی جس کی محکمہ خزانہ پنجاب سے باقاعدہ منظوری بھی حاصل کی گئی تھی۔
نیب/ سفاری زو/ تحقیقات