• news

ضلع ناظم کی تنخواہ 60ہزار ہو گی: وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو سمری بھجوا دی گئی

پشاور (آن لائن ) محکمہ خزانہ خیبر پی کے نے بلدیاتی نمائندوں کی تنخواہ سے متعلق سمری وزیراعلی پرویز خٹک کو ارسال کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی وزیرخزانہ مظفر سعید کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں بلدیاتی نمائندوں کی تنخواہوں کی منظوری کی استدعا کی گئی ہے۔ سمری میں ڈسٹرکٹ ناظم کی 60ہزار جبکہ ٹاﺅن ناظم کی تنخواہ 40ہزار مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، وزیراعلی پرویز خٹک بلدیاتی نمائندوں کی تنخواہوں کی سمری منظور کر کے وزیر خزانہ کو ارسال کریں گے ۔
تنخواہ/سمری

ای پیپر-دی نیشن