پاک بحریہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے: ایڈمرل ذکا اللہ
کراچی (صباح نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ مختلف اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی ماحول کے تناظر میں ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تمام آپریشنل اہداف کے کامیاب حصول پر پاکستان نیوی فلیٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ پاکستان نیوی فلیٹ کمانڈ کی سالانہ ایفشنسی کمپٹیشن پریڈ اور ایوارڈ ز کی تقریب برائے سال 2015ءپاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک موثر اور مضبوط بحریہ پاکستان کی بحری خود مختاری اور مفادات کے تحفظ کیلئے نہایت اہم ہے۔
ایڈمرل ذکا اللہ