• news

نثار نے پاکستانی ویزا کے پراسیس کو کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ پاکستانی ویزا کے حصول کو مکمل طور پر کمپوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ سابقہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ¾ نادرا این جی اوز کا ڈیٹا بنک بنانے اور اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری رکھے ¾ وہ وزارت داخلہ میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں این سی نیکٹا، چیئرمین نادرا، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ ڈی پورٹیز کے حوالے سے ایس او پیز کو حتمی شکل دینے ¾انٹرنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن پر پیش رفت، کمپیوٹرائزڈ ویزا رجیم، نیکٹا کی فعالی کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات اور پولیس، ایف سی اور ایف آئی اے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو مالی انعامات دینے کے حوالے سے طریقہ کار تشکیل دینے پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کے افسروں کو ہدایت کی کہ ڈی پورٹیز کے حوالے سے مختلف ممالک کے ساتھ وضع کی جانے والی پالیسی میں وہاں سے ڈی پورٹ کئے جانے کی وجوہات اور ڈی پورٹیز کی نوعیت کو ملحوظِ خاطر کر ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے۔ وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو اگلے ہفتے انسانی سمگلرز کے خلاف جاری مہم میں پیش رفت اور گرفتار شدگان کے خلاف کی گئی قانونی کاروائی پر تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی۔ دریں اثنا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بحرین میں پاکستان کے نامزد سفیر جاوید ملک نے جمعہ کو پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے انہیں نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تمام ممکنہ شعبہ جات میں تعلقات کے مزید استحکام میں معاون ہونگے۔
نثار

ای پیپر-دی نیشن