• news

88 ہوٹلز، ریسٹورنٹس کی درجہ بندی کر دی: بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی درجہ بندی کے لئے فوڈ اتھارٹی اور ریسٹورنٹس مالکان کی مشاورت سے میکنزم تشکیل دے دیاگیا۔ یہ بات انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک ڈاکٹر پرویز احمد خان ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد چوہان ، ڈائریکٹر فوڈ آصف لودھی بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے میڈیا کو بتایاکہ پہلے مرحلے میں لاہور میں 88 ہوٹلز ، ریسٹورنٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے جن میں 90 مارکس حاصل کرنے و الے 38 ریسٹورنٹس کو اے کیٹگری، 80 مارکس حاصل کرنے والے 31 ریسٹورنٹس کو بی کیٹگری جبکہ 80 سے کم مارکس حاصل کرنے و الے 19 ریسٹورنٹس کو سی کیٹگری دی گئی۔ بلال یاسین نے کہاکہ درجہ بندی کے میکنزم کو صوبہ کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار لا گو کیاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن