طالبان رہنما کے علاج پر عمران کو بھی پکڑا جائے: چانڈیو، صوبائی خودمختاری واپس لی تو وفاق پر کالے بادل منڈلائیں گے: رضا ربانی
حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے ہیں۔ ہماری نظریں وزیراعظم پر ہیں، وفاق سے کوئی تنازعہ نہیں سندھ اسمبلی کے تقدس کو تسلیم کیا جانا چاہیے، احتساب قبول ہے لیکن انتقام نہیں۔ انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنسزاینڈ آرٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہولت کاروں کے شک میں جس پر مرضی کیس کریں۔ ہم وفاق کو تسلیم کرتے ہیں، وفاق سے کوئی تنازعہ نہیں ہے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، وفاق بھی غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے۔ عمران خان نے طالبان رہنما کے علاج کا اعتراف کیا ہے اگر کراچی میں ڈاکٹر عاصم کو اس بات پر پکڑا جاسکتا ہے تو انہیں بھی پکڑنا چاہیے احتساب قبول ہے لیکن انتقام نہیں ہونا چاہیے۔ اپنوں کا احتساب اور دشمنوں کو ڈھیل دی جارہی ہے، پنجاب اور خیبر پی کے میں داعش کے لوگ پکڑے جارہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان سب کیلئے ہونا چاہیے وفاق پورے ملک پر نظر ڈالے اور رکھے۔ 20 سال سے ایک بھائی وزیراعظم ہے اور ایک وزیراعلیٰ لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا۔ سب سوال میرے اور میری پارٹی کیلئے ہیں۔ آصف زرداری علاج کرانے کیلئے بیرون ملک گئے ہیں اور وہ کسی سے چھپ کر نہیں سب کے سامنے گئے ہیں۔ صحت یاب ہوکر واپس آجائیں گے۔ آپ دعویٰ کرتے تھے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔ جو ہم پر گرجتے برستے ہیں ان کے بھی بڑے بیانات تھے کہ داعش کا کوئی وجود نہیں تو پنجاب اور خیبر پی کے میں داعش کے لوگ کیوں پکڑے جارہے ہیں۔ داعش کے لوگ پنجاب میں گرفتار ہوں اور کارروائیاں یہاں ہوں یہ مناسب نہیں، وفاقی حکومت کے صاحبان اپنا بھی احتساب کریں۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیلئے پورے ملک پر نظر دوڑائیں۔ متحدہ سندھ میں رہنے والوں کی جماعت ہے۔ اس سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم بیرونی دوروں پر تین صوبوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔ سندھ کے لوگ جوڑنا چاہتے توڑنا نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں چھوٹے صوبوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ ہم وفاق کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہماری نگاہیں ویراعظم کی طرف ہیں۔ اسمبلی کا تقدس تسلیم کیا جانا چاہیے۔ صوبائی خود مختاری آئین نے دی ہے۔ ہم تصادم نہیں چاہتے۔ آپریشن کے حامی ہیں سندھ حکومت نے جو قرارداد منظور کی اس کا جواب چاہیے۔ چانڈیو نے کہا کہ میاں وازشریف جب بھی اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے انتقامی سیاست شروع کی ہے۔ کیا نیشنل ایکشن پلان صرف سندھ کے لئے ہے، کراچی میں آپریشن اب بھی جاری ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں ہمیں احتساب قبول ہے انتقام قبول نہیں،آصف زرداری بیماری کے سبب ملک سے باہر ہیں ان کی صحت جب اجازت دیگی وہ واپس آئیں گے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نجی تعلیمی ادارے امساء میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خیبر پی کے حکومت کے قائد عمران خان نے تو شوکت خانم ہسپتال لاہور میں طالبان رہنماء کے زیرعلاج رہنے کا خود اعتراف کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں سے اسکا اعتراف کرایا جا رہا ہے۔ اگر عمران خان کے ہسپتال میں طالبان رہنمائوں کا علاج ہونے کے بارے میں تحقیقات نہ کرائی گئی تو اور منتخب ایوانوں کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو تمام کاروائیاں مشکوک ہوجائیں گے۔ چیئر مین سینیٹ میا ں رضا ر با نی نے کہا ہے کہ صو بائی خود مختا ری وا پس لینے کی سا زش کی جا ر ہی ہے، اگر صو بائی خود مختا ری وا پس لی گئی تو وفاق پر کالے بادل منڈ لا ئیں گے اب وفاق میں تجر بات کی گنجائش نہیں ہے۔ دارالصحت ہسپتال میں میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے۔ آ ج کے حا لات70ء کی د ہا ئی جیسے ہیں، و فا قی حکومت صحت کے شعبہ میں بہتر ی لا نے میں مکمل طو رپر نا کام ہو ئی ہے۔ کچھ قو تیں سر د ھڑ کی بازی لگا رہی ہیں کہ صحت و تعلیم وفاق کو وا پس مل جائے۔ جس و قت اٹھا ر ویں تر میم منظور کی گئی اس و قت صحت کا شعبہ صو بوں کو منتقل کر نے کی شد ید مخا لفت کی گئی، صحت اور تعلیم صو بائی شعبے ہیں مگر اسلام آباد ان دو نوں شعبوں پر ناجائز قبضہ جمائے بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کو سمجھا اور مانا جاتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔