قائد اعظم ٹرافی فائنل میں یاسر شاہ کی کمی محسوس ہو گی: مصباح الحق
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں یاسر شاہ کی کمی محسوس ہو گی۔ قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں میں ٹاپ کلاس کرکٹرز شامل ہیں اور دن کو کام کرنے والے شائقین رات کے میچز میں آرام سے شرکت کر سکیں گے۔ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، قائد اعظم ٹرافی کا ڈے اینڈ نائٹ فائنل دیکھنے کے لئے شائقین کو سٹیڈیم آنا چائیے۔ مصباح الحق نے علیم ڈار کو 100 میچ آفیشیئٹ کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ علیم ڈار کی ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنا پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔ گلابی گیند کے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ گلابی گیند شائقین کو متوجہ کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے تاہم نئی چیز شروع کریں گے تو شروع میں کچھ مسائل تو آئیں گے۔ ہر فرسٹ کلاس ٹیم کو گلابی گیند کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملنا چاہئے۔