• news

شوبز میں واپسی پر شائقین کے خیر مقدم پر شکرگزار ہوں : نرگس

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ نرگس تماثیل تھیٹر میں زیرنمائش ڈرامہ ’’پنجابی ٹھمکے‘‘ میں اداکاری کر رہی ہیں جسے شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔ نرگس نے بتایا کہ میں تین سال بعد شوبز میں آئی ہوں اور اپنے پرستاروں کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری شوبز میں واپسی کا خیرمقدم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کے سپیل کے اختتام پر میں کچھ دنوں کیلئے دوبارہ کینیڈا چلی جاؤں گی۔

ای پیپر-دی نیشن