• news

لاہور: فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے خواتین کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے نے فیس بک اکائونٹ ہیک کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو متعدد خواتین کی جانب سے تحریری شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ملزم محمد نعیم انکے فیس بک اکائونٹ ہیک کر کے انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ملزم نے ایف آئی اے حکام کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ مختلف خواتین کے فیس بک اکائونٹ ہیک کرکے انہیں بلیک میل کرتا رہا ہے اور اس ضمن میں ایک سرکاری محکمے کا آفیسر بھی اسکا مددگار ہے۔ ملزم کے اس انکشاف پر ایف آئی اے حکام نے متعلقہ سرکاری محکمے کو بھی اسکے آفیسر کی مجرمانہ حرکات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اسکی گرفتاری کا عندیہ دیدیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن