• news

2015ء میں تیل کی قیمتیں 34 فیصد کم ہوئیں، رواں برس مزید نیچے آئینگی: رپورٹ

لندن (اے ایف پی) 2015ء میں تیل کی قیمتوں میں 34 فیصد کمی ہوئی جبکہ رواں سال بھی تیل کے پروڈیوسرز کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آرہیں۔ بی پی کے چیف ایگزیکٹو باب ڈڈلے نے خبردار کیا ہے کہ اس سال تیل کی قیمتیں مزید کم ہونگیں اور سال کی پہلی سہ ماہی میں کم ترین سطح تک آسکتی ہیں۔ ڈڈلے کے مطابق سال کے آخر تک تیل کی قیمتوں میں استحکام آسکتا ہے تاہم مستقبل قریب میں قیمتیں کم ہی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کچھ سال قبل کی کم قیمتیں برقرار رہ سکتی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن