• news

لکی مروت، وسطی کرم میں تباہی کا منصوبہ ناکام، بھاری اسلحہ برآمد، 2 دہشتگرد گرفتار

لکی مروت + ہنگو (این این آئی) لکی مروت میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس چوکی وانڈہ ارسلا کے قریب بوریوں میں بند 7 راکٹ اور 63 فیوز برآمد کرکے ناکارہ بنا دئیے۔ بھٹہ مزدوروں کو پیروالا موڑ کے قریب 9 عدد بوریاں ملیں جن میں گولے بھرے ہوئے تھے۔ ڈی پی او علی اکبر بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ تلاشی لینے پر ان میں سے 61 آر پی جی 7 راکٹ لانچر گولے اور 63 فیوز برآمد ہوئے۔ اس واقعے کی خبر پھیلنے پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے گولوں کو ناکارہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں وسطی کرم کے علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے دو ملزم گرفتار کر لئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اسلحے میں 27 میزائل، 29 راکٹ گولے، 25 ڈیٹونیٹرز، بارودی مواد اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن